قائداعظم ٹرافی کرکٹ کراچی بلوز 254 پر آؤٹ جاوید اور بابر کی ففٹیز

بابر رحمان نے5پلیئرز کو رخصت کیا،کراچی وائٹس نے جوابی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 16 رنز بنالیے


Sports Desk January 05, 2014
کراچی بلوز کی ٹیم پہلی اننگز میں 254 پر میدان بدر ہوگئی، جاوید منصور77 ، بابرآغا60 اور ذیشان جمیل45رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: قائد اعظم ٹرافی سپر8 اور باٹم 6 مرحلے کاآغاز ہو گیا، پہلے روز کراچی بلوز کی اننگز254 رنز پر ختم ہوگئی۔

جاوید منصور اور بابر آغا نے ففٹیز بنائیں،بابر رحمان نے5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،کراچی وائٹس نے جوابی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 16 رنز بنالیے،پشاور نے اسلام آبادکیخلاف350رنز اسکور کیے، اسرار الحق نے 148 کی اننگز کھیلی، حریف ٹیم نے 12رنز پر 2 وکٹیں گنوادیں،عماد وسیم نے 5 وکٹیں لیں، راولپنڈی سے میچ میں لاہور شالیمار نے5 وکٹ پر225 رنز بنالیے، آغا سلمان65 اور عمر صدیق 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ملتان کیخلاف سیالکوٹ نے 4 وکٹ پر213رنز جوڑ لیے، حیدرآباد سے میچ میں لاہور روای کی ٹیم 204 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، تنزیل الطاف نے ناقابل شکست سنچری بنائی، حریف ٹیم نے 2 وکٹ پر105رنز اسکور کیے،کوئٹہ کیخلاف بہاولپور نے 3 وکٹ پر 311رنزاسکور بورڈ پر سجا دیے، محمد یاسر اور فیصل مبشر نے سنچریاں بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی بلوز کی ٹیم پہلی اننگز میں 254 پر میدان بدر ہوگئی، جاوید منصور77 ، بابرآغا60 اور ذیشان جمیل45رنز کے ساتھ نمایاں رہے، رائٹ آرم پیسر بابر نے61رنز دیکر5 وکٹیں اپنے نام کیں، فہیم احمد نے 3 وکٹوں کیلیے73رنز دیے، شہزاد احمد نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کراچی بلوز نے جوابی اننگز میں 4 اوورز کے ممکنہ کھیل میں بغیر کسی نقصان کے 16رنز جوڑ لیے۔اسلام آباد کیخلاف اسرار الحق کے 148رنز سے تقویت پاتے ہوئے پشاور نے 350 کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا، لیفٹ ہینڈر اوپنر نے 172 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 20 مرتبہ گیند کو بائونڈری کے پار پہنچایا، یہ ان کی ساتویں فرسٹ کلاس سنچری بنی، محمد ادریس نے 123 گیندوں پر 84رنز اسکور کیے، عادل امین 42 اور آفاق احمد 26رنز بناکر نمایاں رہے۔

 photo 7_zpsec95214c.jpg

عماد وسیم نے5 اور مدثر علی نے3 وکٹیں لیں، حریف سائیڈ نے 12 پر 2وکٹیں گنوادیں، دونوں پلیئرز کو تاج ولی نے شکار کیا۔راولپنڈی سے میچ میں لاہور شالیمار نے 5 وکٹ پر 225 رنز بنالیے، آغا سلمان65 اور عمر صدیق52رنز کے ساتھ نمایاں رہے،ناصر ملک نے2 وکٹیں حاصل کیں۔ملتان کیلیے ٹاس جیت کر سیالکوٹ کو بیٹنگ کی دعوت دینے کا فیصلہ ابتدا میں فائدے کا سودا بنا ، حریف ٹیم کے ٹاپ تھری پلیئرز 12 رنز پر میدان بدر ہوگئے،ایسے میں نوید سرور اورکپتان امجد منصور نے چوتھی وکٹ کیلیے109کی شراکت بناکرٹیم کو سنبھالا دے دیا، منصور60کی اننگزکھیلنے کے بعد پویلین واپس ہوئے ، نوید سرور 82 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے،51 پر ناقابل شکست بلال حسین ان کا ساتھ نبھارہے ہیں، دونوں اب تک پانچویں وکٹ کیلیے 92رنز جوڑے جاچکے ہیں، سیالکوٹ نے 4 وکٹ پر213رنز اسکور بورڈ پر سجا لیے، عامر یامین نے2 وکٹیں لیں۔

دوسری جانب ایونٹ کی زیریں 6 ٹیموں کے درمیان مقابلوں کے ابتدائی دن لاہور روای کی ٹیم 204رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، تنزیل الطاف 100 ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں رہے، بلاول شیخ نے38رنز اسکور کیے، فرقان عظیم نے 3 جبکہ میرعلی، لال کمار اور اسلم ستار نے 2،2 وکٹیں لیں، حیدرآباد نے جوابی اننگز میں2 وکٹ پر 105رنز بنالیے، دریا خان48 رنز بناکر پویلین واپس ہوئے جبکہ صبیح حیدر44 پر ناٹ آئوٹ ہیں۔کوئٹہ کیخلاف بہاولپور نے 3 وکٹ پر 311رنز بنائے، محمد یاسر146 کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے جبکہ فیصل مبشر130 پر ناٹ آئوٹ ہیں، ان کے درمیان دوسری وکٹ کیلیے 264 کی شراکت ہوئی، گوہر فیض نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔