- امیرِ طالبان کا خواتین کو سرعام سنگسار اور کوڑے مارنے کا اعلان
- ماحول میں تحلیل ہوکر ختم ہوجانے والی پلاسٹک کی نئی قسم
- کم وقت میں ایک لیٹر لیمو کا رس پی کر انوکھے ریکارڈ کی کوشش
- شام؛ ایئرپورٹ کے نزدیک اسرائیل کے فضائی حملوں میں 42 افراد جاں بحق
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا چیف جسٹس اور جسٹس عامر فاروق سے استعفی کا مطالبہ
- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا پولیس کیلیے 7.6 ارب سے گاڑیاں و جدید آلات خریدنے کی منظوری
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو، پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ شامل
کچھ بھی اچھا کرلوں لوگ رنبیر کیساتھ سگریٹ نوشی کا طعنہ دیتے ہیں، ماہرہ خان
کراچی: معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ نوشی والے واقعے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کچھ بھی اچھا کرلوں لوگ برسوں بعد بھی اس واقعے کو یاد دلا دیتے ہیں۔
ماہرہ خان نے واسع چوہدری کے شو ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘ میں بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ چار سال پرانے سگریٹ نوشی والے تنازع پر بات کی ہے۔ شو کے میزبان واسع چوہدری نے ماہرہ خان سے سوال کیا رنبیر کے ساتھ سگریٹ نوشی والا تنازع آپ پر کس طرح اثر انداز ہوا؟
ماہرہ خان نے جواب دیا یہ واقعہ آج بھی لوگ بھولے نہیں ہیں چاہے میں کچھ بھی کہہ لوں، کوئی اچھا کام کرلوں اگر میں کہوں ’’انشااللہ‘‘ تو لوگ آگے سے ان کی اور رنبیر کی تصویر دکھاکر کہتے ہیں ’’تم نے یہ کیاتھا‘‘۔ اگر میں کہوں ’’عید مبارک‘‘ لوگ پھر سے مجھے وہی واقعہ یاد دلاکر کہتے ہیں ٹھیک ہے لیکن یاد ہے تم نے یہ کیا تھا اور اس کے جواب میں، میں کیا کہہ سکتی ہوں سوائے اس کے کہ ’’اوکے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ اوررنبیرکی تصاویرنےہنگامہ مچادیا
ماہرہ خان نے رنبیر کپور کے ساتھ ہونے والے تنازع پر کہا کہ اس واقعے نے مجھے زندگی کا بہت بڑا سبق سکھایا کیونکہ میری اور رنبیر کی تصاویر صرف سوشل میڈیا پر نہیں تھیں بلکہ یہ واقعہ میڈیا پر ہیڈ لائن بنا اور ہر دن اسے ہیڈ لائن بنایا جاتا تھا۔
واسع چوہدری نے ماہرہ خان کی بات کے جواب میں کہا مجھے ذاتی طور پر لگتا ہے یہ اتنی بڑی بات نہیں تھی کہ اس واقع کو ہیڈ لائن نیوز بنایا جاتا۔ ماہرہ خان نے کہا یہ میرا ایک ذاتی معاملہ تھا پروفیشنل معاملہ نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جاوید شیخ کے بوسہ لینے پر ماہرہ خان کا ردعمل
جب واسع چوہدری نے ماہرہ خان سے کہا کیا آپ اس تصویر کو دوبارہ دیکھنا چاہیں گی تو ماہرہ خان نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رنبیر کے ساتھ تصاویر پر ماہرہ خان نے معافی مانگ لی
واضح رہے یہ تنازع آج سے چار سال قبل 2017 کا ہے جب نیویارک کے ایک ہوٹل کے باہر آدھی رات کو ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔ اس تنازع پر اتنا بڑا ہنگامہ کھڑا ہوا تھا کہ پاکستانی اور بھارتی میڈیا پر کئی روز تک یہ خبر گردش کرتی رہی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔