ویرات کوہلی کا ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک  جمعـء 19 فروری 2021
میرے خیال میں ہر بیٹسمین اپنے کریئر میں اس دور سے گزرتا ہے، ویرات کوہلی

میرے خیال میں ہر بیٹسمین اپنے کریئر میں اس دور سے گزرتا ہے، ویرات کوہلی

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ میری زندگی میں ایسا وقت بھی آیا جب خود کو دنیا کا تنہا ترین انسان سمجھتا تھا۔

سابق انگلش کھلاڑی مارکس نکولس کے پوڈ کاسٹ ’ناٹ جسٹ کرکٹ‘‘ کے دوران جب بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے پوچھا گیا ’’کیا آپ بھی کبھی ڈپریشن کا شکار ہوئے یا مشکل وقت سے گزرے ہیں‘‘۔

جس پر ویرات کوہلی نے ہاں میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2014 میں دورہ انگلینڈ میں سیریز کے دوران جب میرا بلا رنز اسکور نہیں کررہا تھا تو میں خود کو دنیا کا تنہاترین انسان سمجھتا تھا۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ دن کا آغاز ہوتے ہی جب آپ کو یہ معلوم ہو کہ آپ آج اسکور کرنے کے قابل نہیں ہوں گے یا آپ کا بلا خاموش رہے گا تو کچھ بھی اچھا محسوس نہیں ہوتا لیکن میرے خیال میں ہر بیٹسمین اپنے کریئر میں کسی نے کسی وقت اس دور سے گزرتا ہے جب کچھ بھی ان کے کنٹرول میں نہیں ہوتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔