- سابق صدرٹرمپ نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا
- ایران کا پابندیاں ختم ہونے سے پہلے جوہری معاہدے پر مذاکرات سے انکار
- آج تک تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں کل کا کچھ نہیں پتا! ایم کیوایم
- وقت آگیا ریاست ناراض لوگوں سے بھی بات کرے، مصطفی کمال
- ایف بی آر نے ہدف سے زائد ریونیو حاصل کر لیا
- سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے وزیراعظم میدان میں آگئے
- سندھ میں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس رپورٹ
- اسرائيلی مال بردار بحری جہاز پر پراسرار دھماکا
- سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے 7 ڈرونز اور میزائل حملوں کو ناکام بنادیا
- شام میں روسی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ٹک ٹاک صارفین کو رازداری کی خلاف ورزی پر9 کروڑ 20 لاکھ ڈالر دینے کو تیار
- کینیڈا کی 94 سالہ خاتون نے اپنی سالگرہ پر انوکھے تحفے کی فرمائش کردی
- اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں، شبلی فراز
- حفیظ شیخ جیتیں گے اور امید ہے کہ ایم کیو ایم بھی انہیں ووٹ دے گی، شیخ رشید
- لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی
- امریکا میں تیسری کورونا ویکسین کی منظوری
- یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلیے پی ڈی ایم کے بڑوں کی اہم بیٹھک
- سینیٹ انتخابات؛ سندھ میں تحریک انصاف شدید مشکلات کا شکار
- سندھ میں 50 فیصد طلبا کی حاضری پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ
- نوجوانوں کو روزگار دینا سب سے بڑا مسئلہ ہے، وزیر اعظم
چیئرمین نیپرا کی کے الیکٹرک کو سسٹم میں بہتری لانے کیلیے وارننگ
گرمیوں میں کراچی والوں کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے، چیئرمین نیپرا کی کے الیکٹرک کو تنبیہہ فوٹو: فائل
اسلام آباد: چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کے الیکٹرک کو سسٹم میں بہتری لانے کیلیے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرمیوں میں ماضی کی طرح حالات ہوئے تو درگذر نہیں کریں گے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین توصیف فاروقی نے کے الیلکٹ کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت کی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ تمام حقائق اوراعدادو شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کریں گے۔
دوران سماعت چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو جو کچھ کرنا ہے کریں، نیپرا آپ کے ساتھ ہے، فروری میں بتا رہا ہوں کہ گرمیوں میں کراچی والوں کو پریشانی نہیں ہونی چاہئے، گرمیوں میں ماضی کی طرح حالات ہوئے تو درگزر نہیں کریں گے۔
چیئرمین نیپرا کی تنبیہہ پر کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ آئندہ گرمیوں میں حالات ماضی کی نسبت بہتر ہوں گے، بن قاسم 3 پلانٹ کا پہلا یونٹ 15 مئی تک تیار ہو گا، یونٹ کی تکمیل سے 450 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔