- سابق صدرٹرمپ نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا
- ایران کا پابندیاں ختم ہونے سے پہلے جوہری معاہدے پر مذاکرات سے انکار
- آج تک تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں کل کا کچھ نہیں پتا! ایم کیوایم
- وقت آگیا ریاست ناراض لوگوں سے بھی بات کرے، مصطفی کمال
- ایف بی آر نے ہدف سے زائد ریونیو حاصل کر لیا
- سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے وزیراعظم میدان میں آگئے
- سندھ میں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس رپورٹ
- اسرائيلی مال بردار بحری جہاز پر پراسرار دھماکا
- سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے 7 ڈرونز اور میزائل حملوں کو ناکام بنادیا
- شام میں روسی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ٹک ٹاک صارفین کو رازداری کی خلاف ورزی پر9 کروڑ 20 لاکھ ڈالر دینے کو تیار
- کینیڈا کی 94 سالہ خاتون نے اپنی سالگرہ پر انوکھے تحفے کی فرمائش کردی
- اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں، شبلی فراز
- حفیظ شیخ جیتیں گے اور امید ہے کہ ایم کیو ایم بھی انہیں ووٹ دے گی، شیخ رشید
- لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی
- امریکا میں تیسری کورونا ویکسین کی منظوری
- یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلیے پی ڈی ایم کے بڑوں کی اہم بیٹھک
- سینیٹ انتخابات؛ سندھ میں تحریک انصاف شدید مشکلات کا شکار
- سندھ میں 50 فیصد طلبا کی حاضری پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ
- نوجوانوں کو روزگار دینا سب سے بڑا مسئلہ ہے، وزیر اعظم
پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

دونوں ٹیموں کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ فوٹو : پی ایس ایل
کراچی: پی ایس ایل کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا، پشاور کی ٹیم نے ملتان کا 194 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں پورا کرلیا۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1364267211347660802
پشاور زلمی کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز امام الحق اور کامران اکمل نے کیا، دونوں اوپنرز نے 57 رنز کی شراکت قائم کی تاہم کامران اکمل 37 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر امام الحق اور ون ڈاؤن آنے والے ٹام کیڈمور نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 76 رنز کی شراکت قائم کی تاہم امام الحق 48 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے جب کہ ٹام کیڈمور نے نصف سنچری مکمل کی اور 53 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
ٹام کیڈمور کے آؤٹ ہونے کے بعد شعیب ملک اور حیدر علی صرف 14 گیندوں پر 37 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی جب کہ حیدر علی نے صرف 8 گیندوں پر 25 رنز بنائے جس کی بدولت پشاور کی ٹیم نے 19 ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو ملتان کی جانب سے اننگز کا آغاز کرس لن اور محمد رضوان نے کیا تاہم کرس لن صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد ون ڈاؤن آنے والے جیمس وینس اور اوپنر محمد رضوان نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور اسکور آگے بڑھایا۔
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 82 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کے بعد محمد رضوان 41 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تاہم جیمس وینس نے صہیب مقصود کے ساتھ بھی جارحانہ 71 رنز کی شراکت قائم کی تاہم صہیب مقصود 36 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد جیمس وینس نے 84 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت ملتان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔