معین خان نے محمد حفیظ کے حق میں آواز بلند کردی

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 26 فروری 2021
محمد حفیظ پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں اے کیٹگری کے حقدار ہیں، سابق کپتان

محمد حفیظ پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں اے کیٹگری کے حقدار ہیں، سابق کپتان

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان معین خان نے سینئر بیٹسمین محمد حفیظ کے حق میں آواز بلند کردی۔

سابق کپتان معین خان نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ پی سی بی کی جانب سے دوہرا معیار ہے کہ محمد حفیظ کو سی کٹیگری کی پیشکش کی گئی جب کہ اظہر علی اور یاسر شاہ بکو صرف ایک فارمیٹ کا کھلاڑی ہونے کے باوجود اے کیٹیگری میں سنٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے، یہ انفرادی سطح پر انصاف کی پامالی نظر آتی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ کا مزید کہنا تھا کہ سابق ٹیسٹ کپتان پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں اے کیٹگری کے حقدار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔