سمت پٹیل نے اپنی وکٹ قربان کرنے کے بجائے حفیظ کو رن آؤٹ کرادیا

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 27 فروری 2021
عثمان قادر کی گیند کھیلنے کے بعد رننگ میں غلط فہمی پر محمد حفیظ اسٹرائیکر اینڈ تک پہنچ گئے تھے۔ فوٹو: فائل

عثمان قادر کی گیند کھیلنے کے بعد رننگ میں غلط فہمی پر محمد حفیظ اسٹرائیکر اینڈ تک پہنچ گئے تھے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: سمت پٹیل نے اپنی وکٹ قربان کرنے کے بجائے ان فارم محمد حفیظ کو رن آؤٹ کرادیا۔

انگلش آل راؤنڈر ٹائمنگ میں مشکلات کا شکار تھے، دوسری جانب محمد حفیظ بہترین اسٹروک پلے کا مظاہرہ کررہے تھے، ٹوٹل میں اضافے کیلیے آخری 3 اوورز میں ان کی جارحانہ بیٹنگ اہم کردار ادا کرسکتی تھی، عثمان قادر کی گیند کھیلنے کے بعد رننگ میں غلط فہمی پر محمد حفیظ اسٹرائیکر اینڈ تک پہنچ گئے تھے۔

سمت پٹیل نے دوڑنے کے بجائے کریز میں واپس جانے کا فیصلہ کیا، یوں انگلش راؤنڈر کے بجائے محمد حفیظ کو اپنی وکٹ قربان کرنا پڑ گئی، اس سے لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کو بڑا ہدف دینے کی مہم کو بڑا نقصان پہنچا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔