کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے فیلڈنگ کوچ جولین فاؤنٹین کا آپریشن کامیاب

اسپورٹس رپورٹرز  پير 1 مارچ 2021
کامیاب آپریشن ہوچکا اور اب جولین خود کو بہتر محسوس کررہے ہیں، منیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹر (فوٹو : انٹرنیٹ)

کامیاب آپریشن ہوچکا اور اب جولین خود کو بہتر محسوس کررہے ہیں، منیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹر (فوٹو : انٹرنیٹ)

 کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے فیلڈنگ کوچ جولین فاؤنٹین کا اپینڈیکس کا آپریشن کامیاب ہوگیا جس کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے منیجر اعظم خان کے مطابق وہ تکلیف میں مبتلا ہوکر گزشتہ روز نجی اسپتال جا پہنچے تھے، فیلڈنگ کوچ کو اچانک اپینڈکس کا درد اٹھا تھا، درد میں شدت پر نجی اسپتال لے جایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا کامیاب آپریشن ہوچکا ہے اور اب جولین فاؤنٹین خود کو بہتر محسوس کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔