عبدالرزاق نے پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین لیگ قرار دیدیا

اسپورٹس رپورٹر  منگل 2 مارچ 2021
ہائی سکورنگ میچز سے لیگ کو  بہت مقبولیت مل رہی ہے، ہمایوں فرحت

ہائی سکورنگ میچز سے لیگ کو بہت مقبولیت مل رہی ہے، ہمایوں فرحت

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق، عبدالرحمان اور ہمایوں فرحت نے پاکستان سپرلیگ کو دنیا کی بہترین لیگ قرار دے دیا۔

عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ لیگ میں کوالٹی کرکٹ دیکھنے کومل رہی ہے، تمام ٹیموں کا کمیی نیشن بہت زبردست ہے،کسی بھی ٹیم کے بارےمیں پہلے سے یہ بات نہیں کہی جاسکتی کہ کون سے ٹیم جیتے گی، بیٹنگ، بولنگ میں کانٹے کےمقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اب تک ہونے والے تمام میچز میں یہ ہی بات دیکھنے میں آئی ہے کہ جو ٹیم پہلے بولنگ کرتی ہے، اسے ایڈوانٹیج ملتا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ پی ایس ایل میں بھی ہر ٹیم بعد میں بیٹنگ کو ترجیح دے رہی ہے، کراچی کے بعد لاہور میں میچز کا انتظارہے، یہاں اسٹیڈیم جاکرمیچز میں بطور سلیکٹر کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔

سابق اسپنر عبدالرحمان کے مطابق پی ایس ایل میں بہترین کرکٹ دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے، ہائی سکورنگ میچز میں  بھی بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم  ہدف حاصل کررہی ہے، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کتنے جاندار مقابلے ہورہے ہیں۔ لاہور اور کراچی کے درمیان میچ میں جنون، ٹکڑ، جوش وخروش، مقابلہ بازی سمیت وہ سب کچھ نظر آیا جو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا حسن ہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کا پرفارم کرنا بہت خوش آئند ہے، اس سے نہ صرف پی ایس ایل ٹیم کو فائدہ ہوگا بلکہ کھیل کے فروغ میں بھی مدد مل رہی ہے۔ نوجوان کرکٹرز کو غیرملکی اسٹارز کے ساتھ ڈریسنگ رومزشیئر کرنے کاموقع مل رہاہے، اس سےوہ بہت کچھ سیکھ رہےہوں گے۔ابھی تو لیگ میں کافی میچز پڑے ہیں، اس وقت تک لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں نے خاصا متاثر کیا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر ہمایوں فرحت لاہور قلندرز ٹیم کو  سپورٹ کررہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہائی سکورنگ میچز سے لیگ کو  بہت مقبولیت مل رہی ہے، پاکستان کا نام بھی دنیا میں روشن ہورہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔