(ن) لیگ کا لانگ مارچ سے قبل پنجاب میں مظاہروں اور احتجاج کا شیڈول جاری

ویب ڈیسک  منگل 2 مارچ 2021
اپوزیشن اتحاد نے 26 مارچ کو حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کررکھا ہے فوٹو: فائل

اپوزیشن اتحاد نے 26 مارچ کو حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کررکھا ہے فوٹو: فائل

 لاہور: مسلم لیگ (ن) نے حکومت کے خلاف رواں ماہ اعلان کئے گئے لانگ مارچ سے قبل پنجاب میں مظاہروں اور احتجاج کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے لانگ مارچ سے قبل اپنے کارکنوں کو فعال کرنے اور حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے پنجاب میں احتجاجی مظاہروں اور جلسوں کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے تحت 3 مارچ کو میانوالی، 5 مارچ کو گوجرانولہ اور منڈی بہاوالدین، 6 مارچ کو گجرات اور چکوال میں ن لیگ احتجاج کیا جائے گا۔

شیڈول کے تحت لودھراں، سیالکوٹ اور نارووال میں 7 مارچ کو احتجاج کیا جائے گا، پاکپتن میں 11 مارچ جب کہ وہاڑی میں12 مارچ کو احتجاج ہوگا، اٹک میں 5 مارچ، 13 مارچ اور 20 مارچ کو تین احتجاج کیے جائیں گے، ضلع راولپنڈی میں (ن) لیگ کا احتجاج 13 مارچ جبکہ پنڈی سٹی میں احتجاج 5 مارچ کو ہوگا، رحیم یار خان میں ن لیگ کا احتجاج 17 اور 20 مارچ کو ہوں گے۔ لاہور، فیصل آباد ، قصور، شیخوپورہ، جہلم، لیہ ، راجن پور میں احتجاج کی تاریخ فائنل نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد نے 26 مارچ کو حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کررکھا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔