کرکٹ میں کرپشن،آئی سی سی بھارتی ماسٹر مائنڈ کومنظرعام پرلائے گی

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 6 مارچ 2021
دنیا بھر میں ہونے والی بیشتر فکسنگ کے تانے بانے کہیں نہ کہیں 10سے 12بھارتی بکیز سے ملتے ہیں، رپورٹ۔ فوٹو : فائل

دنیا بھر میں ہونے والی بیشتر فکسنگ کے تانے بانے کہیں نہ کہیں 10سے 12بھارتی بکیز سے ملتے ہیں، رپورٹ۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  آئی سی سی کرکٹ میں کرپشن کے بھارتی ماسٹر مائنڈ کو منظر عام پر لائے گی۔

ایک برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہونے والی بیشتر فکسنگ کے تانے بانے کہیں نہ کہیں 10سے 12بھارتی بکیز سے ملتے ہیں،کرکٹرز اور آفیشلز کی مدد سے جمع کیے جانے والے شواہد کی روشنی میں نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے ایک ماسٹر مائنڈ کے بارے میں تحقیقات حتمی مراحل میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس شخص اور ساتھیوں کے نام و تصاویر آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جاری کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ان سے خبردار رہنے کاکہا جائے گا، رابطہ رکھنے پر سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔