لاہور میں ڈور پھرنے سے لیکچرار جاں بحق

نمائندگان ایکسپریس  ہفتہ 6 مارچ 2021
35 سالہ موٹر سائیکل سوار آفتاب احمد گھرچونگی امر سدھو سے دیال سنگھ کالج لیکچر دینے جا رہا تھا۔
فوٹو: فائل

35 سالہ موٹر سائیکل سوار آفتاب احمد گھرچونگی امر سدھو سے دیال سنگھ کالج لیکچر دینے جا رہا تھا۔ فوٹو: فائل

 لاہور / گنگن پور:  اچھرہ کے علاقے میں قاتل ڈور نے ایک اور جان لے لی، دیال سنگھ کالج کا کمسٹری کا لیکچرار شہ رگ کٹنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

35 سالہ موٹر سائیکل سوار آفتاب احمد گھرچونگی امر سدھو سے دیال سنگھ کالج لیکچر دینے جا رہا تھا کہ اچھرہ فلائی اوور کے قریب گلے پر کٹی پتنگ کی ڈور پھر نے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

پولیس نے آفتاب کے بھائی جاوید اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ،سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے اس واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او اچھرہ اظہر اسحاق کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔