ویمن کرکٹرز نے ہائی پرفارمنس میں جاری کیمپ مفید قرار دیدیا

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 6 مارچ 2021
کیمپ میں خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی جارہی ہے، ندا ڈار

کیمپ میں خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی جارہی ہے، ندا ڈار

 لاہور: ویمن کرکٹر نداڈاراور سدرہ نواز نے ہائی پرفارمنس میں جاری کیمپ  کو  اگنلینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈکپ کووالیفائنگ رونڈ کی تیاری کے لیے بہت مفید قرار دے دیا۔

ویمن کرکٹر ندا ڈار کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں نتائج زیادہ اچھے نہیں رہے، اس کیمپ میں سامنے آنے والی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی جارہی ہے، ہمارا ہدف انگلینڈ کے خلاف سیریز سے پہلے اپنے کھیل  میں بہتری لانا ہے جس کے لیے ہر لڑکی کوشاں ہے، آف سیزن کیمپ میں غیر ملکی کوچ بہت محنت کرارہےہیں۔

سدرہ نواز کے مطابق فٹنس اور سکلز کیمپ میں کچھ نئے انداز سے ٹریننگ کرائی جارہی ہے، فٹنس لیول کو بہتر بناکر اچھی کارکردگی دکھائی جاسکتی ہے، اس لیے ہر لڑکی بہت جان مار رہی ہے، میچ صورتحال کو سامنے رکھ کر پریکٹس کرنے سے نہ صرف اپنی کمزوریوں کا پتہ چلتاہے بلکہ اس سے اعتماد میں بھی اضافہ ہوتاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔