مریم نواز اور کیپٹن صفدر کیخلاف مزار قائد بے حرمتی کیس کی دوبارہ تحقیقات کا حکم

کورٹ رپورٹر  ہفتہ 6 مارچ 2021
مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف مزار قائد کی بے حرمتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے(فوٹو، فائل)

مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف مزار قائد کی بے حرمتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے(فوٹو، فائل)

 کراچی: کیپٹن ریٹائرڈ صفدراور مریم نواز کیخلاف قائد اعظم میجمنٹ بورڈ کی جانب سے مقدمے کے اندراج کی درخواست میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

مقامی عدالت نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو معاملے کی ازسرنو تحقیقات کا حکم دے دیا۔ کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو مزار قائد کی بے حرمتی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایس ایس پی انویسٹیگیشن کو معاملے کی ازسرنو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: مریم نواز ، کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مزار قائد بے حرمتی مقدمہ خارج

عدالت نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن سے 25 مارچ تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ کیپٹن صفدر اور ساتھ آئے کارکنوں نے مزار کی جالی کو نقصان پہنچایا اور مزار کی بے حرمتی کی جس کے بعد ان کے خلاف مزار قائد کی بے حرمتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس سے قبل دونوں رہنماؤں کو ایسے ہی ایک مقدمے میں رہا بھی کیا جاچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔