مستونگ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک  پير 8 مارچ 2021
دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، سی ٹی ڈی ترجمان 
 (فوٹو : فائل)

دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، سی ٹی ڈی ترجمان (فوٹو : فائل)

کوئٹہ / مستونگ: اسپلنجی میں سی ٹی ڈی نے آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع ملنے پر دہشتگردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا اور اسپلنجی کیمپ میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا جب کہ دہشتگرد مختلف کارروائیوں میں بھی مطلوب تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔