آسٹریلوی بورڈ اسٹیڈیم میں خاتون کرکٹر کا مجسمہ بھی سجائے گا

اسپورٹس رپورٹر  منگل 9 مارچ 2021
ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا جو کامیاب خواتین کرکٹرز کی طویل فہرست کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گا، نک ہوکلے۔ فوٹو : فائل

ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا جو کامیاب خواتین کرکٹرز کی طویل فہرست کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گا، نک ہوکلے۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  عالمی ویمنز ڈے پر آسٹریلوی بورڈ نے پہلی بار اسٹیڈیم میں کسی خاتون کرکٹر کا مجسمہ بھی سجانے کا فیصلہ کرلیا۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سٹین میکیب، اسٹیو وا اور رچی بینو کے مجسموں پر کانسی کے تمغے سجائے گئے ہیں،دوسری جانب آسٹریلیا بھر میں 73مقامات پر کرکٹرز کے مجسمے موجود ہیں مگر ان میں سے ایک بھی کسی خاتون کا نہیں ہے۔

ویمنز ڈے پر اس تفریق کو ختم کرنے کی مہم شروع کرتے ہوئے آسٹریلوی بورڈ نے کہا ہے کہ سڈنی گراؤنڈ میں کسی ویمن کرکٹر کا مجسمہ سجایا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے عبوری چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے نے کہاکہ اس مقصد کیلیے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا جو کامیاب خواتین کرکٹرز کی طویل فہرست کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔