کراچی 5 سالہ بچی کو آوارہ کتے نے بھنبھوڑ ڈالا

عائشہ اس وقت جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں زیر علاج ہیں،بچی کی ایمیونائزیشن کردی گئی ہے، ڈاکٹر سیمی جمالی


Staff Reporter March 13, 2021
عائشہ اس وقت جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں زیر علاج ہیں،بچی کی ایمیونائزیشن کردی گئی ہے، ڈاکٹر سیمی جمالی۔ فوٹو : فائل

5 سالہ بچی کو آوارہ کتے نے بھنبھوڑ ڈالا۔

جناح اسپتال کی ایگزیگیٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق عائشہ نامی 5 سالہ بچی کا تعلق پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 سے ہے۔ عائشہ اپنے گھر سے باہر نکل کر کھیل رہی تھی جب کتے نے اسے بری طرح سر اور چہرے پر کاٹ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ صبح سے لے کر اب تک اسی کتے نے 4 افراد کو کاٹا ہے، عائشہ اس وقت جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں زیر علاج ہیں،بچی کی ایمیونائزیشن کردی گئی ہے، عائشہ کو صبح این آئی سی ایچ منتقل کردیا جائے گا۔