سڈنی ٹینساعصام اور بوپنا نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کوارٹر فائنلز میں جگہ بنالی

اس سے قبل چنئی اوپن میں یکجا ہونے والی ا س جوڑی نے پہلے مرحلے کا میچ جیتا تھا


Sports Desk January 08, 2014
اس سے قبل چنئی اوپن میں یکجا ہونے والی ا س جوڑی نے پہلے مرحلے کا میچ جیتا تھا۔ فوٹو : فائل

JHANG: پاک بھارت ایکسپریس اعصام الحق اور روہن بوپنا نے سڈنی مینز ڈبلز میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کوارٹر فائنلز میں جگہ بنالی۔

یہ رواں سیزن میں ان کی دوسری کامیابی ہے، اس سے قبل چنئی اوپن میں یکجا ہونے والی ا س جوڑی نے پہلے مرحلے کا میچ جیتا تھا، سڈنی ایونٹ میں اعصام الحق اور روہن بوپنا نے ایک گھنٹے41 منٹ کے بھرپور مقابلے میں ڈچ پلیئر جین جولین روجرز اور رومانیہ کے ہوریا ٹیسو کو 7-6 (7/5)، 6-7 (2/7) اور10-3 سے ہرایا، سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے اب پاک، بھارت جوڑی کو فلپائن کے ٹریٹ ہوئے اور برطانوی پلیئر ڈومنیک انگلوٹ کے چیلنج کا سامنا رہے گا، جنھوں نے پبلو الیجاندرو اور ڈیوڈ ماریرو کو 6-4،6-3 سے قابو کیا۔