کینٹ بورڈزمیں بلدیاتی الیکشن کرانے کے لیے آخری مہلت

کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کے لیے حتمی تاریخ مقرر کرکے اگلی سماعت پر عدالت کوآگاہ کردیا جائے،عدالت عظمیٰ


Numainda Express January 08, 2014
کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کے لیے حتمی تاریخ مقرر کرکے اگلی سماعت پر عدالت کوآگاہ کردیا جائے،عدالت عظمیٰ۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈزمیں الیکشن کرانے کیلیے حکومت کوآخری مہلت دیدی ۔چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سیکریٹری دفاع کوہدایت کی ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کے لیے حتمی تاریخ مقرر کرکے اگلی سماعت پر عدالت کوآگاہ کردیا جائے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور نے عدالت کو بتایا کہ اس سال فروری میں کنٹونمنٹ بورڈز میں الیکشن کے انعقادکی کوشش کی جارہی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کیلیے کوئی حتمی تاریخ دیں۔ شاہ خاور نے کہاکہ ہدایات لئے بغیر وہ کوئی حتمی تاریخ نہیں دے سکتے۔جسٹس خلجی عارف حسین نے کہا کہ پھرصاف صاف کہہ دیا جائے کہ انتخابات کرانا ہی نہیں چاہتے۔