پولو گراؤنڈ ریفرنسزرداری آج احتساب عدالت میں پیش ہونگے

نیب کی طرف سے پولو گرائونڈ ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کیلیے تمام تیاریاں مکمل ہیں،نیب ذرائع


Numainda Express January 09, 2014
نیب کی طرف سے پولو گرائونڈ ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کیلیے تمام تیاریاں مکمل ہیں،نیب ذرائع۔ فوٹو: فائل

NEW DELHI: سابق صدرآصف علی زرداری کراچی سے اسلام آبادپہنچ گئے،سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی،سابق وزیرداخلہ رحمٰن ملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ایئرپورٹ پرپیپلزپارٹی کے کارکنوں نے ان کاوالہانہ استقبال کیا،سابق صدراورسابق وزیر اعظم کوسخت سیکیورٹی میں میڈیا سے دور رکھتے ہوئے اسلام آبادلے جایا گیا،سابق صدرآج جمعرات 9جنوری کواحتساب عدالت اسلام آبادمیں پیش ہوں گے، ایئرپورٹ پرسابق صدرآصف زرداری انتہائی ہشاش بشاش دکھائی دے رہے تھے انھوں کے کارکنوں کے استقبالیہ نعروں کاہاتھ اٹھاکرجواب دیا۔ آئی این پی کے مطابق احتساب عدالت میں سابق صدرآصف ذرداری پر آج پولوگرائونڈ ریفرنس میں فردجرم عائد کی جائے گی۔ذرائع کاکہناہے آصف زرداری کوسابق صدرپرویزمشرف کے عدالت میں نہ پیش ہونے کاسیاسی فائدہ ملے گا، آصف زرداری نے موجودہ صورتحال میں عدالت میں پیش ہوکرہیروبنناچاہتے ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب کی طرف سے پولو گرائونڈ ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کیلیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات کی سماعت کریں گے۔دوسری طرف آصف زرداری کے وکیل اورسابق وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نے سیکریٹری داخلہ اورآئی جی اسلام آباد کوخط لکھ کرسابق صدر زرداری کی ریفرنسزکی سماعت میں پیشی کے موقع پرمناسب سیکیورٹی اورسابق صدرکی عدالت میں حاضری کے لیے بلٹ پروف گاڑی اور بم ڈسپوزل ٹیم کی تعیناتی کامطالبہ کیاہے۔