بنگلہ دیشی کپتان نے سیاسی جماعتوں سے ملک میں امن قائم کرنے کی اپیل کردی

تمام متعلقہ اتھارٹیز سے درخواست کرتا ہوں کہ ملک میں امن و امان یقینی بنائیں،مشفیق الرحیم


Sports Desk January 09, 2014
تمام متعلقہ اتھارٹیز سے درخواست کرتا ہوں کہ ملک میں امن و امان یقینی بنائیں،مشفیق الرحیم۔فوٹو:فائل

بنگلہ دیشی کپتان مشفیق الرحیم نے سیاسی جماعتوں سے ملک میں امن قائم کرنے کی اپیل کردی۔

گذشتہ روز انھوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ہم کھیل نہ بھی رہے ہوں تب بھی دن میں تین وقت کھانے کی ضرورت تو پڑتی ہے، جو ہمیں تو مل جاتا ہے مگر ان لوگوں کا خیال کرنا چاہیے جن کا گزر بسر یومیہ اجرت پر ہوتا ہے، میں تمام متعلقہ اتھارٹیز سے درخواست کرتا ہوں کہ ان لوگوں کی ہی خاطر ملک میں امن و امان یقینی بنائیں۔