پاکپتن میں دو بہنوں کے ساتھ اغوا کے بعد زیادتی

سبزہ زار لاہور کی رہائشی 4 لڑکیاں کار پر عارفوالا آرہی تھیں کہ انہیں راستے میں اغوا کرلیا گیا، پولیس


ویب ڈیسک March 25, 2021
ملزمان نے جیا اصغر اور ندا اصغر کے ساتھ زیادتی کی۔ پولیس . فوٹو : فائل

سبزہ زار لاہور کی رہائشی دوبہنوں کو کار سوار مسلح افراد نے اغوا کیا اور زیادتی کے بعد فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا کے علاقے ساہیوال روڈ پر دلو والا پل کے قریب دوبہنوں کو نامعلوم ملزمان نے اسلحے کے زور پر اغوا کیا اور زیادتی کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ سبزہ زار لاہور کی رہائشی 4 لڑکیاں کار پر عارفوالا آرہی تھیں کہ ساہیوال روڈ پر دلو والا پل کے قریب کار سوار مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا، ملزمان اسلحہ کے زور پر انہیں چک 153 ای بی میں ایک خالی ڈیرہ پر لے گئے، اور جیا اصغر اور ندا اصغر کے ساتھ زیادتی کی۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے ندا اور جیا کے ساتھ سفر کرنے والے دیگر دو لڑکیوں مہک اور سمیرا کو ڈیرے کے باہر بٹھائے رکھا، جب کہ ملزمان زیادتی کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے، پولیس تھانہ صدر نے شہری محمد آصف سکنہ گلشن وہاب کی جانب سے اطلاع ملنے پر تفتیش شروع کر دی ہے۔