پیپلزپارٹی کا راولپنڈی جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ

محکمہ صحت سندھ نے بلاول بھٹو کو راولپنڈی جلسہ منسوخ کرنے کا مشورہ دیا تھا


ویب ڈیسک March 26, 2021
محکمہ صحت سندھ نے بلاول بھٹو کو راولپنڈی جلسہ منسوخ کرنے کا مشورہ دیا تھا

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پیپلزپارٹی نے راولپنڈی جلسہ منسوخ کرنے کے فیصلہ کرلیا۔

سندھ کے محکمہ صحت نے بلاول بھٹو کو آگاہ کیا تھا کہ راولپنڈی میں جلسے سے سندھ میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کو محکمہ صحت سندھ نے آگاہ کیا کہ راولپنڈی میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ 17 فیصد جبکہ سندھ میں یہ پھیلاؤ دو فیصد ہے، اگر راولپنڈی میں چار اپریل کو جلسہ ہوا تو سندھ بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے بلاول بھٹو کو مشورہ دیا بہتر ہوگا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے راولپنڈی میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا جلسہ منسوخ کیا جائے۔

پیپلزپارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت نے جلسہ منسوخ کرنے پر اتفاق کرلیا۔ ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی لاڑکانہ میں محدود انداز میں منائی جائے گی۔ چار اپریل کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں پی ڈی ایم سمیت ملکی سیاست پر مشاورت ہوگی۔