قومی اسمبلی اجلاس کل طلب، اسٹیٹ بینک کی خودمختاری پر قانون سازی کا فیصلہ

ثاقب ورک  اتوار 28 مارچ 2021
اپوزیشن کی جانب سے اجلاس میں احتجاج کا قوی امکان۔ فوٹو: فائل

اپوزیشن کی جانب سے اجلاس میں احتجاج کا قوی امکان۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: حکومت نے اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے متعلق قانون سازی کیلیے قومی اسمبلی اجلاس کل طلب کرلیا۔

حکومت نے اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے متعلق قانون سازی کا فیصلہ کرلیا جب کہ وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک بل کابینہ سے بھی منظور کرلیا ہے۔

ایکٹ آف پارلیمنٹ کیلیے بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کوطلب کیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔