مرلی نے ولیمز سسٹرز کو کرکٹ سکھا دی سرینا کی بیٹنگ وینس کیپر بن گئیں

سابق سری لنکن اسپن جادوگر ان دنوں ٹی ٹوئنٹی بگ بیش میں شرکت کیلیے آسٹریلیا میں موجود ہیں


Sports Desk January 10, 2014
سابق سری لنکن اسپن جادوگر ان دنوں ٹی ٹوئنٹی بگ بیش میں شرکت کیلیے آسٹریلیا میں موجود ہیں۔

مرلی دھرن نے ولیمز سسٹرز کو بھی کرکٹ سکھا دی۔

سابق سری لنکن اسپن جادوگر ان دنوں ٹی ٹوئنٹی بگ بیش میں شرکت کیلیے آسٹریلیا میں موجود ہیں، ٹینس اسٹارز آسٹریلین اوپن کے سلسلے میں میلبورن آئی ہوئی ہیں۔

 photo Pic_zpsa11c3bb5.jpg

گذشتہ روز مرلی دھرن نے میلبورن رینیگیڈز کے ساتھی کرکٹر آرون فنچ کے ہمراہ وینس اور سرینا ولیمز سے ملاقات کی،اس موقع پر سرینا نے چند گیندوں کا بھی سامنا کیا، عقب میں وکٹ کیپنگ گلوز پہنے وینس موجود رہیں۔