ڈومیسٹک پلیئرز کی ہڑتال زمبابوے نے افغانستان کی میزبانی سے بھی معذرت کرلی

گذشتہ برس مالی مسائل کی وجہ سے سری لنکا سے بھی ہوم سیریز نہیں کھیلی گئی تھی


Sports Desk January 10, 2014
گذشتہ برس مالی مسائل کی وجہ سے سری لنکا سے بھی ہوم سیریز نہیں کھیلی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

ڈومیسٹک پلیئرز کی ہڑتال کے باعث زمبابوے نے افغانستان کی میزبانی سے بھی معذرت کرلی۔

گذشتہ برس مالی مسائل کی وجہ سے سری لنکا سے بھی ہوم سیریز نہیں کھیلی گئی تھی، افغانستان کو ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 میچز کیلیے رواں ماہ زمبابوے آنا اوروہ اپنے تمام اخراجات خود برداشت کررہا تھا، مگر زمبابوین بورڈ کو مقامی پلیئرز کی جانب سے ہڑتال کی وجہ سے انھیں دورے سے روکنا پڑا۔ گذشتہ ماہ سے ڈومیسٹک پلیئرز معاوضوں کی عدم ادائیگی کے سبب ہڑتال پر ہیں، اسی وجہ سے فرسٹ کلاس لیگ بھی ملتوی کردی گئی،کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ معاوضے ملنے تک وہ میدان میں نہیں اتریں گے۔