پنجاب کے عوام کو خوشخبریاں دیں گے عثمان بزدار

ترقی اب عام آدمی کے گلی محلے میں نظر آئے گی، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک April 04, 2021
یکسا ں ترقی کی پالیسی کے تحت ہر ضلع کو ڈویلپمنٹ پیکیج دے رہے ہیں، عثمان بزدار۔ فوٹو:فائل

KARACHI: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کو خوشخبریاں دیں گے-

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم اپنی منزل کی طرف گامز ن ہیں، عوام سے کئے اپنے وعدے نبھائیں گے اور عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے، بہت جلد صوبے کے عوام کو خوشخبریاں دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام نے محرومیوں کے ازالے کے لئے تحریک انصاف کو مینڈیٹ سے نوازا، ہم یکسا ں ترقی کی پالیسی کے تحت ہر ضلع کو ڈویلپمنٹ پیکیج دے رہے ہیں، ترقی ہر پسماندہ شہر، قصبے اور گاؤں کاحق ہے، اور یہ ترقی اب عام آدمی کے گلی محلے میں نظر آئے گی۔