بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  اتوار 4 اپريل 2021
گڈز ٹرانسپورٹ سروس اور ایمرجنسی ٹرانسپورٹ سروس جاری رہے گی، این سی او سی۔ فوٹو:فائل

گڈز ٹرانسپورٹ سروس اور ایمرجنسی ٹرانسپورٹ سروس جاری رہے گی، این سی او سی۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: این سی او سی نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹرانسپورٹ ہفتہ اور کو اتوار بند رکھی جائے گی۔

یہ پڑھیں: سندھ حکومت کی وفاق سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی سفارش

این سی او سی کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹ سروس اور ایمرجنسی ٹرانسپورٹ سروس جاری رہے گی، 70 فیصد مسافروں کے لیے ریلوے سروس ہفتے کے 7 روز جاری رہے گی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ سروس 10 اپریل سے 25 اپریل تک ہفتہ اور اتوار کو بند رہے گی تاہم ٹرانسپورٹ سے متعلق فیصلے کے لیے نظرثانی اجلاس 20 اپریل کو ہوگا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ سندھ نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاق سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ لاک ڈاؤن کے حق میں نہیں لیکن وہ صرف بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کرنا چاہتے ہیں تاکہ لوگ ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں داخل نہ ہوسکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔