شاداب خان دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے سے باہر

اسپورٹس رپورٹر  پير 5 اپريل 2021
سید سردار شاہ نے اداکارہ کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ محکمہ ثقافت نائلہ جعفری کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرے گا اور ساتھ ہی وزیر ثقافت نے فرقان صدیقی سے اداکارہ سے رابطے کرنے کے لیے فون نمبر اور دیگر ضروری معلومات بھی فراہم کرنے کی اپیل کی۔

جوہانسبرگ: لیگ اسپنر شاداب خان دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے باہر ہوگئے۔ 

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اپنے بائیں پاؤں میں انجری کے باعث چار ہفتوں کے لیے مسابقتی کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں، لہٰذا وہ دورہ جنوبی افریقہ کے بقیہ میچز اور دورہ زمبابوے سے باہر ہوگئے ہیں۔

لیگ اسپنر جوہانسبرگ میں کھیلے گئے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بیٹنگ کے دوران بائیں پاؤں پر گیند لگنے کے باعث انجری کا شکار ہوئے۔

انجری کا شکار ہونے پر شاداب خان کا ایکس رے کروایا گیا، جس میں  انٹرا آرٹیکلور کیمونیکیٹڈ فریکچر تشخیص ہوا ہے، لہٰذا انہیں چار ہفتوں کے لیے ری ہیب تجویز کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔