نائیجیریا فوج کا شدت پسند تنظیم بوکو حرام کیخلاف آپریشن 38 ہلاک

کارروائی ملک کے مشرقی علاقے میں کی گئی،ایک فوجی مارا گیا، 2زخمی، سرکاری اعلامیہ


APP January 11, 2014
ایک روز قبل وسطی نائیجیریا میں نامعلوم افراد نے قصبے پر حملہ کرکے 34 افرادکو مارا تھا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

نائیجیریا کی فوج نے عسکریت پسند تنظیم بوکوحرام کے خلاف کارروائی کے دوران 38 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوج کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ یہ کارروائی ملک کے مشرقی علاقے میں کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیاہے کہ کارروائی کے دوران ایک فوجی اہلکارہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔عسکریت پسند تنظیم کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

 photo 1_zpsb9e5fe33.jpg

یاد رہے کہ ایک روز قبل وسطی نائیجیریا کے علاقے میں نامعلوم افراد نے قصبے پر حملہ کرکے کم ازکم 34 افراد کو قتل کردیا تھا، علاقے میں اس حوالے سے آپریشن اور تفتیش جاری ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ 1992 سے لیکر اب تک نائیجیریا میں مذہبی اور لسانی بنیادوں پر ہونے والے تصادم میں کم از کم 10 ہزار افراد مارے جاچکے ہیں۔