اسٹیج اداکارہ ایمان ملک پر قاتلانہ حملہ

ملزم ناصر خان ،رفیق اور ان کے ساتھی جان سے مارنا چاہتے ہیں، ایمان ملک کا بیان


ویب ڈیسک April 10, 2021
ملزمان نے گزشتہ رات گھر میں زبردستی داخل ہو کر فائرنگ کی، ایمان ملک۔

KARACHI: ملزمان نے گزشتہ رات ایمان ملک کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسٹیج اداکارہ ایمان ملک نے تھانہ ہربنس پورہ میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دی، جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے گزشتہ رات گھر میں زبردستی داخل ہو کر فائرنگ کی، تاہم خوش قسمتی سے جان بچ گئی۔

ایمان ملک نے ملزمان کو نامزد کرتے ہوئے بیان دیا کہ ملزم ناصر خان ،رفیق اور ساتھیوں نے گھر پر دھاوا بولا، ان کے کے خلاف تھانہ گلبرگ میں پہلے بھی مقدمہ درج کروا رکھا ہے، یہ ملزمان مجھے جان سے مارنا چاہتے ہیں، پولیس تحفظ فراہم کرے۔

مقبول خبریں