- وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلیے عزم کا اظہار
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
سال 2020 میں 25 ملین سے زائد افراد کو فائدہ پہنچایا، پاکستان ہیومینیٹرین فورم
اسلام آباد: پاکستان ہیومینیٹرین فورم نے انسانی امداد اور ترقیاتی پروگراموں کے بارے میں اپنے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق سالانہ رپورٹ شائع کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سال 2020 میں 25 بلین روپوں کے ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے ملک بھر کے مختلف اضلاع کے 25 ملین سے زائد افراد کو فائدہ پہنچایا گیا۔
پی ایچ ایف کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ہیومینیٹرین فورم نے 38 بین الاقوامی این جی اوز کے ذریعے ان منصوبوں کو نافذ کیا اور گورنمنٹ آف پاکستان کی خدمات بھی حاصل کی گئیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو، جو 2020 میں 10 سے زیادہ اقسام کی قدرتی آفات بالخصوص کورونا وائرس کا شکار ہوئے، فائدہ پہنچایا جاسکے۔
اس سیمینار کا انعقاد اسلام آباد میں کیا گیا تھا، جس میں حکومت پاکستان اور بین الاقوامی این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
سیمینار کے شرکا میں سید شاہد کاظمی، کنٹری کو آرڈی نیٹر پاکستان ہیومینیٹرین فورم، فرحان احمد خان، کنٹری ڈائریکٹر سیسوی پاکستان، برنارڈ جیسپرزفیجر، یورپین یونین، جولین ہارنیس یو این ریزیڈنٹ کوآرڈی نیٹر، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عمر محمود حیات، عابد سلہری، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ڈی پی آئی، ادریس محسود ممبر ڈی آر آر، این ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کے نمائندون نے شرکت کی۔
پی ایچ ایف نے مختلف دیہی علاقوں میں مختلف ترجیحات پر کام کیا جن میں قدرتی آفات سے نمٹنا، انسانی ضروریات کو پورا کرنا، صحت، غذا، تعلیم، خواتین کی ترقی، غربت میں کمی، معاشی استحکام، ماحولیاتی تبدیلی، کمیونٹی کی شمولیت، قدرتی وسائل کا انتظام اور کورونا وائرس سے بچاؤ وغیرہ شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔