سری نگر 75 ہزار کشمیری خاندان بلیک لسٹ سرکاری نوکری سے محروم

خفیہ اداروں کی طرف سے بلیک لسٹ قرار دیے جانے کی وجہ سے 4لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، بھارتی اخبار کی رپورٹ


APP January 12, 2014
بلیک لسٹ قرار دیئے گئے افراد پاسپورٹ، سرکاری نوکری یا کسی قسم کی مراعات حاصل نہیں کر سکتے۔ فوٹو: فائل

لاہور: مقبوضہ کشمیر میںقابض انتظامیہ نے 75 ہزار خاندانوں کو بلیک لسٹ کر دیا جبکہ محکمہ پولیس نے پاسپورٹ کے حصول کیلیے ان کی کلیئرنس دینے سے انکار کر دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ممبئی سے شائع ہونے والے روزنامے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی خفیہ اداروں کی طرف سے بلیک لسٹ قرار دیے جانے کی وجہ سے 4لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جس میں اکثریت نوجوانوں کی ہے۔

 photo 3_zps1a775e77.jpg

رپورٹ میں کہا گیاکہ یہ افراد پاسپورٹ، سرکاری نوکری یا کسی قسم کی مراعات حاصل نہیں کر سکتے کیونکہ اس کے لیے پولیس کی تصدیق لازمی ہوتی ہے۔