سندھ اور پنجاب کے لئے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں توسیع

پنجاب میں امیدواروں کی حتمی فہرست 15جنوری جبکہ سندھ میں 16 جنوری کو جاری کی جائے گی، الیکشن کمیشن


Numainda Express/staff Reporter January 12, 2014
الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے واضع احکام جاری نہ ہونے کیو جہ سے امیدواروں کی جانب سے بے یقینی کی صورتحال بدستور قائم ہے۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے سندھ اورپنجاب کیلیے بلدیاتی الیکشن کے شیڈول میں توسیع کردی۔

الیکشن کمیشن نے شیڈول میں ردوبدل کرتے ہوئے پنجاب میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کیلیے14جنوری کی تاریخ مقررکردی ہے،امیدواروں کی حتمی فہرست 15جنوری کوشائع کی جائیگی اس سے پہلے حتمی فہرست جاری کرنے کیلیے 13جنوری مقررتھی۔



الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیے کے مطابق سندھ میں امیدوار 15جنوری کودستبردارہوسکتے ہیں جبکہ سندھ میں امیدواروںکی حتمی فہرست 16 جنوری کوجاری کی جائیگی۔لاہورسے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے واضع احکام جاری نہ ہونے کیو جہ سے امیدواروں کی جانب سے بے یقینی کی صورتحال بدستور قائم ہے۔