- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
واٹس ایپ: آئی فون صارفین کےلیے دو بہترین فیچر
نیویارک: میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے ایسے دو نئے فیچر متعارف کروادیے ہیں، جن کا صارفین کو شدت ست انتظار تھا۔
نئی اپ ڈیٹ کے بعدآئی فون iOS ورژن 2.21.71 کے استعمال کنندہ اپنی چیٹ میں آنے والی تصاویر کو کھولے بنا ہی دیکھ سکیں گے۔ اس نئے فیچر کی بدولت اب صارف ایک چوکور پری ویو کے بجائے پہلے سے زیادہ بڑے اور نمایاں طریقے سے تصاویر اور ویڈیوز کا پری ویو دیکھ سکیں گے۔
واٹس ایپ کی جانب سے آئی فون صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا دوسرا اہم فیچر’ ڈِس اپیئرنگ میسجز‘ کا ہے جس کا دائرہ اینڈرائیڈ سے آئی فون تک بڑھا دیا گیا ہے۔ نئی اپ ڈیٹ کے بعد گروپ میں شامل تمام ارکان ’ڈِس اپیئرنگ میسج‘ کی ترتیبات تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل صرف گروپ ایڈمن کوہی اس فیچر کو ایکٹویٹ اور ڈس ایکٹویٹ کرنے کا حق حاصل تھا۔
واٹسس ایپ کا ’ ڈِس اپیئرنگ میسج‘ فیچر استعمال کنندہ کو ایسے پیغامات بھیجنے کی اجازت دیتا ہے جو 7 دن بعد خود بخود ہی ڈیلیٹ ہوجاتے ہیں۔ واضح رہے کہ اگر استعمال کنندہ 7 دن تک واٹس ایپ نہیں کھولے، تب بھی یہ پیغامات مقررہ مدت کے بعد غائب ہوجاتےہیں، تاہم ان پیغامات کا پری ویو نوٹی فیکیشن میں اس وقت تک ظاہر ہوتا رہے گا جب تک واٹس کھل نہیں ہوجاتا۔ دریں اثنا واٹس ایپ غائب ہوجانے والے پیغامات کا دورانیہ 7 دن سےکم کر 24 گھنٹے کرنے کی آزمائش کر رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔