مزدور 6 ہزار میں کام پر مجبور ہمیں ترجیحات بدلنا ہونگی حکیم بلوچ

ریلوے کی نجکاری کا کوئی فیصلہ نہیںہوا، ادارے کی حالت پہلے سے بہتر ہوگئی، وزیرمملکت ریلوے


APP January 13, 2014
دنیا گلوبل ولیج بن گئی ہے اس لیے ہمیں اپنی ترجیحات کو تبدیل کرنا ہوگا۔ فوٹو: فائل

ریلوے کے وزیر مملکت عبدالحکیم بلوچ نے کہا ہے کہ ریلوے کی نجکاری کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

ادارے کے حالات پہلے سے کافی بہتر ہوئے ہیں۔ پی ٹی وی کے مطابق حیدر آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حکیم بلوچ نے کہا کہ ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلیے حکومت ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ کراچی آپریشن میں کامیابی کیلیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور امن و امان کے حوالے سے اس پر بڑی ذمے داری عائد ہوتی ہے۔

 photo 5_zpsd8a5aba7.jpg

اس سے قبل جبری مشقت کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت حکیم بلوچ نے کہا کہ معاشرے میں سرمایہ دارانہ اور ٹھیکے داری نظام مضبوط ہوتا جا رہا ہے جس سے مزدور ماہانہ 6 سے7 ہزار روپے میں کام کرنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا گلوبل ولیج بن گئی ہے اس لیے ہمیں اپنی ترجیحات کو تبدیل کرنا ہوگا۔