حلقہ بندیاں سیاسی جماعت نہیں حکومت کا کام ہے شرجیل میمن

لیاقت جتوئی جیسے لوگوں کی ضرورت نہیں،فنکشنل لیگ کے رہنماوکارکن پی پی میں شامل


Numainda Express January 13, 2014
حیدرآباد: صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل میمن صفائی کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

صوبائی وزیراطلاعات و بلدیات شرجیل میمن نے کہاہے کہ حلقہ بندیاں کرناحکومت کا کام ہے،کوئی سیاسی جماعت یہ کام نہیں کرسکتی۔

یہ بات انھوں نے حیدرآبادمیں اپنی رہائش گاہ پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر فنکشنل لیگ تعلقہ دیہی کے رہنمائوں طاہرپوہڑاوراقبال پوہڑنے اپنے ساتھیوںکے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔شرجیل انعام میمن نے کہاکہ پیپلزپارٹی انتقامی کارروائی یادباؤپریقین نہیں رکھتی،پی پی ملک کی سب سے بڑی جمہوری جماعت ہے جس نے ہمیشہ لوگوں کودلوں میں جگہ دی ہے،صوبے میں فنکشنل لیگ کے خراب حالات کااہم ذمے دارامتیاز شیخ ہے جس کے متعلق لوگوں کو کافی شکایات بھی ہیں،ضلع دادو میں لیاقت جتوئی کی جانب سے پی پی میں شمولیت کے حوالے سے کسی رابطے کاعلم نہیں،ضلع دادوکے مقامی عہدیداروں کی مرضی کے بغیرلیاقت جتوئی کوپی پی میں شامل نہیں کیا جائے گا اورپی پی کو لیاقت جتوئی جیسے سیاستدانوں کوضرورت نہیں،اگرکسی جماعت کوحلقہ بندیوں پر اعتراضات تھے توانھوں نے حلقہ بندیوں کے عمل کے دوران آواز کیوں نہیں اٹھائی اور جب حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں سامنے آئیں توانھیں عدالت میں چینلج کردیا۔

 photo 2_zpsce2ab868.jpg

2001کی حلقہ بندیوں کے تحت آبادی کومد نظر نہیں رکھا گیاجبکہ موجودہ حکومت کی حلقہ بندیوں میں دوردرازعلاقوں اور دیہات کویوسیزبنایاگیاتاکہ وہاں کے عوام کوان کی دہلیزپرسہولیات فراہم کی جاسکیں۔شرجیل میمن نے کہاکہ چوہدری اسلم کی جگہ کسی افسرکی تعیناتی کی مقرری کااختیارآئی جی سندھ کودیا گیاہے اورامیدہے کہ وہ ایک ایماندارافسر کومقررکرکے چوہدری اسلم کے مشن کوآگے بڑھائیں گے،اس وقت کراچی اورحیدرآبادسمیت ملک کے تمام علاقوں میں جرائم پیشہ سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں جس کی وجہ ملک میں بیروزگاری ہے جبکہ کراچی میں آپریشن کے بعدوہاں کے جرائم پیشہ عناصر صوبے کے دیگرعلاقوں میں منتقل ہوگئے ہیں جوجرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں جس کی روک تھام کیلیے صوبائی حکومت اپنے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے۔

حکومت نے پولیس حکام کو جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائی کیلیے فری ہینڈدیاہے اور حکومت کی اولین ترجیح صوبے میں امن امان بحال کرناہے،پرویز مشرف کے مستقبل کافیصلہ عدلیہ اوروفاقی حکومت کرسکتی ہے اور یہ معاملہ عدالت میں ہے جس پرمزید بات چیت نہیں کی جا سکتی۔علاوہ ازیں سنی تحریک کے صوبائی رہنماخالد حسن عطاری کی قیادت میں ایک وفدنے وزیراطلاعات سے ان کی رہائشگاہ پرملاقات کی۔شرجیل میمن نے سنی تحریک کے رہنمائوں کے ہمراہ حیدرآباد کے مختلف علاقوں کادورہ کیااوروہاں پرصفائی کی صورتحال کاجائزہ لیا۔انھوں نے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ ربیع الاول کا مقدس مہینہ جاری ہے اس لیے صفائی ستھرائی کے کام کوفوری طور پرمکمل کیاجائے۔