جیکب آبادجرگے نے 2 بچیاں ونی قرار دیدیں 12 لاکھ جرمانہ عائد

سیاہ کاری کے الزام سے متاثرہ ثنااللہ کا فیصلہ ماننے سے انکار اورخودسوزی کا اعلان


Numainda Express January 13, 2014
ڈی آئی جی لاڑکانہ کا ایس ایچ او کو معطل اور سرپنچ کو گرفتار کرنے کا حکم۔ فوٹو: فائل

KABUL: تحصیل ٹھل میں سیاہ کاری کے تنازع پر جرگے کا انعقاد ہوا، سیاہ کاری کے ملزم پر 12لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا اور اس کے بعد 2 بیٹیاں ونی کے طور پر دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

متاثرہ شخص نے فیصلہ ماننے سے انکارکرتے ہوئے سرپنچ پر بیوی اور بیٹی کو اغوا کرانے کا الزام لگایا اور انصاف نہ ملنے کی صورت میں ہائیکورٹ کے سامنے خود سوزی کرنے کا اعلان کر دیا۔ جیکب آبادکے نواحی علاقے میں وڈیرہ جہانگیر خان بنگلانی کی سربراہی میں سیاہ کاری کے تنازع کا جرگہ منعقد کیا گیا، جرگے میں ثنااﷲ بنگلانی پر کارو کا الزام ثابت ہونے پر12لاکھ روپے جرمانہ اور 2 معصوم بیٹیاں ونی کے طور پر دینے کا فیصلہ سنایا گیاجسے متاثرہ شخص نے ماننے سے انکار کردیا۔

 photo 7_zps3947a2f4.jpg

اس سلسلے میں ثنا اﷲ بنگلانی نے روتے ہوئے بتایا کہ 6 ماہ قبل گڑھی حسن تھانے کی حدود گائوں گاہی خان بنگلانی میں پولیس اہلکار عبدالصمد بنگلانی نے اپنی 2 بیویوں کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کیا جس کا الزام مجھ پر لگایاگیا، اگر انصاف نہ ملا تو سندھ ہائی کورٹ کے سامنے گھر کے دیگر افراد کے ہمراہ خودسوزی کروں گا۔ اطلاعات کے مطابق ڈی آئی جی لاڑکانہ نے ایس ایچ او گڑھی حسن سرکی فاروق بروہی کو معطل اور جرگے کے سرپنچ کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔