- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
معروف بھارتی موسیقار شرون راتھور کورونا کے باعث ہلاک
ممبئی: بھارت کے معروف موسیقار شرون راتھور کورونا سے جنگ لڑتے لڑتے 66 برس کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شرون راتھور ممبئی کے ایس ایل راہیجا اسپتال میں نہایت تشویشناک حالت میں داخل تھے۔ رپورٹس کے مطابق شرون شوگر کے عارضے میں بھی مبتلا تھے اوران کے پھیپھڑے بھی کورونا کے باعث متاثر تھے۔
شرون راتھور کی موت کی تصدیق ان کے ساتھی موسیقار ندیم سیفی نے کی۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے نہایت افسوسناک لہجے میں کہا ہم نے پوری زندگی ایک ساتھ گزاری تھی لیکن اب شرون ہم میں نہیں رہا۔ فلمساز انیل شرما نے بھی ٹوئٹر پر بتایا کہ بھارت کے بڑے اور نامور میوزک ڈائریکٹر شرون کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔
https://twitter.com/Anilsharma_dir/status/1385276902470918146
واضح رہے کہ شرون راتھور نوے کی دہائی اور سنہ 2000 کے اوائل کے معروف موسیقار تھے۔ انہوں نے اور ان کے پارٹنر ندیم سیفی نے 90 کی دہائی کے اوائل میں فلم ’’عاشقی‘‘ کی موسیقی ترتیب دی تھی۔ اس کے علاوہ شرون راتھور نے فلم ’’ساجن‘‘، ’’سڑک‘‘، ’’پھول اور کانٹے‘‘، ’’دیوانہ‘‘، ’’راجا‘‘،’’اگنی ساکشی‘‘،’’جیت‘‘، ’’ہم ہیں راہی پیار کے‘‘ اور ’’پردیس‘‘ سمیت متعدد البمز پر کام کیا تھا۔
بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہے اور روزانہ لاکھوں کی تعداد میں مثبت کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ بالی ووڈ میں بھی کئی اداکار کووڈ 19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں نیل نتن مکیش، سونو سود، منیش ملہوترا، کترینہ کیف، اکشے کمار، گووندا، پاریش راول، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور اور روہت ساراف وغیرہ شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔