کوروناوبا؛ پاکستان میں بھارت سے ہمدردی کے ٹاپ ٹرینڈز

ویب ڈیسک  جمعـء 23 اپريل 2021
ہماری دعائیں بھارت کے ساتھ ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ہماری دعائیں بھارت کے ساتھ ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 کراچی: بھارت میں کورونا وبا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظرپاکستان کے ٹوئٹرٹرینڈ پر’انڈیا نیڈزآکسیجن‘، ’انڈیا لائیوزمیٹر‘ اور’پرئینگ فارانڈیا‘ کے ٹاپ ٹرینڈ شامل ہیں۔

بھارت اس وقت کورونا وبا کے باعث بدترین صورتحال میں ہے۔ کئی ریاستوں میں اسپتالوں میں کورونا متاثرین کے لیے جگہ نہیں جب کہ کئی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی سے مریض جان کی بازی ہاررہے ہیں۔

ایسی صورتحال میں پاکستانی عوام بھی بھارت میں پیش آئی اس خوفناک صورتحال کے ساتھ بھارتی عوام اورخاص طور پر کورونا متاثرین سے ہمدردی کا جذبہ رکھتے ہیں۔

ٹوئٹر پرپاکستانیوں کی جانب سے بنائے گئے بھارت کے ساتھ ہمدردی کے کافی ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ کررہے ہیں جن میں ’انڈیا نیڈزآکسیجن‘، ’انڈیا لائیوزمیٹر‘ اور’پرئینگ فارانڈیا‘ کے ٹاپ ٹرینڈ شامل ہیں۔

صارفین بھارت کے ساتھ ہمدردی دکھا رہے ہیں اوروزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرہے ہیں مشکل وقت میں ہمیں بھارت کی مدد کرنی چاہیئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے زیادہ ترٹرینڈزاس وقت بھارت کے حق میں ہیں۔ انسانیت سب سے پہلے۔

ایک اوروڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک پولیس افسرمسلمانوں سے التجا کررہا ہے وہ خاص طورپراس مقدس مہینے رمضان میں خدا سے دعا کریں کہ نمازاور تراویح میں کورونا وبا کے خاتمے کے لیے دعا کریں۔

https://twitter.com/syedizzat_u/status/1385412643255635970

ایک اورصارف نے کہا کہ ہمیں اس وقت بھارتیوں کو نہیں بھولنا چاہیئے جو کورونا وبا کے باعث خوفناک صورتحال سے گزر رہے ہیں۔

https://twitter.com/KinzasDiary/status/1385396742263345152

ایک اورصارف نے کہا کہ ان کی دعائیں بھارت کے ساتھ ہیں۔ انسانیت سب سے بڑھ کرہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔