بھارت میں کورونا کی بدترین صورتحال، آئی پی ایل میں خوف وہراس

اسپورٹس ڈیسک  پير 26 اپريل 2021
 بی سی سی آئی اور فرنچائزز بدستور اس پر زور دے رہی ہیں کہ آئی پی ایل منظم بائیو سیکیور ببل کی وجہ سے محفوظ ہے  فوٹو: فائل

بی سی سی آئی اور فرنچائزز بدستور اس پر زور دے رہی ہیں کہ آئی پی ایل منظم بائیو سیکیور ببل کی وجہ سے محفوظ ہے فوٹو: فائل

 ممبئی:  بھارت میں کورونا کی بدترین صورتحال سے آئی پی ایل میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا۔

اینڈریو ٹائی نے وطن واپسی کرلی جبکہ دیگر 2 آسٹریلوی کرکٹرز نے فرنچائز کو واپس جانے سے متعلق آگاہ کردیا، راجستھان رائلز سے وابستہ آسٹریلوی پیسر اینڈریو ٹائی اتوار کو وطن واپس روانہ ہوگئے، انھوں نے واپسی کو ذاتی وجوہات قرار دیا۔

اگرچہ بی سی سی آئی اور فرنچائزز بدستور اس پر زور دے رہی ہیں کہ آئی پی ایل منظم بائیو سیکیور ببل کی وجہ سے محفوظ ہے، لیکن دوسری جانب بھارت میں تیزی سے ہونے والی اموات کے بعد کئی غیرملکی کرکٹرز واپسی کے لیے پرتول رہے ہیں، انگلش بیٹسمین لیام لیونگ اسٹون بھی تھکاوٹ کا عذر پیش کرکے گذشتہ ہفتے وطن واپس لوٹ گئے تھے-

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔