آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد رضوان ٹاپ 10 میں شامل

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 28 اپريل 2021
ٹاپ 10 بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

ٹاپ 10 بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

 لاہور: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد رضوان ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد رضوان ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے۔ ڈیوڈ مالان بدستور نمبر ون، ایرون فنچ دوسرے، بابر اعظم تیسرے، ڈیوڈ کونوے چوتھے، ویرات کوہلی پانچویں، ریسی وین ڈرڈوسین چھٹے، لوکیش راہول ساتویں، گلین میکسویل آٹھویں، مارٹن گپٹل نویں اور رواں سال کے ٹاپ اسکورر محمد رضوان دسویں نمبر پر ہیں۔

ٹاپ 10 بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، تبریز شمسی سرفہرست، راشد خان دوسری، ایشٹن اگار تیسری پوزیشن پر ہیں،ٹاپ تھری آل راؤنڈرز میں محمد نبی، شکیب الحسن اور گلین میکسویل شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔