آواران میں لیویز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 2 اہلکار شہید

این این آئی  منگل 4 مئ 2021
واقعہ مشکے میں بنڈکی کے مقام پر پیش آیا، حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے، حکام ۔  فوٹو : فائل

واقعہ مشکے میں بنڈکی کے مقام پر پیش آیا، حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے، حکام ۔ فوٹو : فائل

 کوئٹہ:  ضلع آواران میں لیویز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے 2 اہلکار شہیدہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق پیر کے روز علاقہ مشکے میں بنڈکی کے مقام پرگاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، اہلکار سمیع اللہ اور اختر شہید ہوگئے۔

شواہد اکھٹے کر نے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔