80 سالہ بیوہ خاتون کے 35 لاکھ روپے لوٹنے والا وکیل گرفتار

مبین نامی وکیل بیوہ خاتون کے اکاؤنٹ سے 35 لاکھ نکلوا کر ہڑپ کرگیا


ویب ڈیسک May 07, 2021
وکیل مبین نے بیوہ خاتون کے اکاؤنٹ سے 35 لاکھ نکلوالیئے، فوٹو: فائل

PESHAWAR: ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے 80 سالہ بیوہ خاتون کو لوٹنے والے وکیل کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں دھوکا دہی اور فراڈ کرکے ضعیف العمر بیوہ خاتون کے اکاؤنٹ سے 35 لاکھ روپے نکلوانے والے وکیل کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔

بوڑھی خاتون نے جب اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے پر پوچھا تو وکیل مبین نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی اور دھکے دے کر نکال دیا جس کے بعد خاتون نے ایف آئی اے سے رجوع کیا۔

ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ملزم نے مدعیہ کے ہڑپ کردہ رقم کو بذریعہ چیک مجاز عدالت میں پیش کردیا جس کے بعد ملزم مبین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

مقبول خبریں