جامعہ کراچیچینی زبان کی تدریس کا آغاز کل سے ہو گا

بیچلرز،ماسٹرز،فارم ڈی اور مخصوص کوٹے کے امیدوار داخلہ فیس آج جمع کراسکتے ہیں


Staff Reporter January 16, 2014
قومی کانفرنس بعنوان ’’اسٹریٹجیز فار سوشل سائنسز ریسرچ اینڈ ٹیچنگ ان پاکستان‘‘ کا انعقاد23 اور 24 جنوری کو کیا جارہا ہے ۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر منصور احمد کے مطابق کنفوشس انسٹیٹیوٹ برائے چینی زبان کی باقاعدہ تدریس کا آغاز کل 17 جنوری سے کیا جارہا ہے۔

مذکورہ پروگرام میں ایک سالہ سرٹیفکیٹ کورس کا آغاز کیا جائے گا جو6 ماہ کے2 مراحل پر مشتمل ہوگا، کلاسزکا افتتاح چائنیز قونصلیٹ کے وائس قونصل جنرل کریں گے٭ جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق بیچلرز/ماسٹرزپروگرام (اوپن میرٹ اور انٹری ٹیسٹ) کے شعبہ جات اور فارم ۔ڈی (مارننگ پروگرام) کے ایسے امیدوار جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں اور اب تک اپنی داخلہ فیس جمع نہیں کراسکے ہیں وہ آج جمعرات 16جنوری کو شعبہ ڈین فیکلٹی آف آرٹس میں صبح ساڑھے 9 تا دوپہر ایک بجے تک داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں، علاہ ازیں جن امیدواروں کے نام کلیم لسٹ میں آچکے ہیں وہ بھی آج 16 جنوری کو اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں۔



٭ جامعہ کراچی کے اعلامیے کے مطابق مخصوص کوٹے کی جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں جن امیدواروں کے نام آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس آج جمعرات16 جنوری کو شعبہ ڈین فیکلٹی آف آرٹس میں صبح ساڑھے9 تادوپہر ایک بجے تک جمع کراسکتے ہیں٭جامعہ کراچی کے کلیہ فنون اور کراچی انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انٹرپرینیرشپ کے تحت سماعت گاہ کلیہ فنون میں قومی کانفرنس بعنوان ''اسٹریٹجیز فار سوشل سائنسز ریسرچ اینڈ ٹیچنگ ان پاکستان'' کا انعقاد23 اور 24 جنوری کو کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں رجسٹریشن کے لیے فارم کلیہ فنون کے دفتر حاصل کیے جاسکتے ہیں۔