- لانگ مارچ، توڑپھوڑ کیسز میں عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- پارک لین ریفرنس سماعت؛ آصف زرداری کو اب صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، وکلا
- انسداد انتہا پسندی؛ پولیس نے 462 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کروا دیے
- خواتین کے حقوق کا بہانہ؛ آسٹریلیا کا افغانستان سے سیریز کھیلنے سے انکار
- کراچی؛ ایل پی جی کی دکان پر افطار کے وقت ڈکیتی، فوٹیج سامنے آ گئی
- پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسے کیلیے ہائیکورٹ سے رجوع
- پاک فوج میں بھرتی کیپٹن سمیت افغان شہریوں کو برطرف کیا گیا، وزیر دفاع
- الشفا اسپتال پر اسرائیلی حملے میں غزہ کے پولیس چیف شہید
- حماس سے لڑائی میں ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک؛ مجموعی تعداد 250 ہوگئی
- پی ایس ایل9 فائنل؛ عماد وسیم نے کیا تاریخ رقم کی؟
- پی ایس ایل9؛ شاداب نے اہلیہ کو ایوارڈ، ماں کو میڈل دے دیا
- 5 ہزار ایکڑ پر چارے کی کاشت، سعودی کمپنی سے معاہدہ
- بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
- ڈیجیٹل ذرائع سے قرض، ایس ای سی پی نے گائیڈ لائنز جاری کر دیں
- موبائل کی درآمدات میں 156 فیصد اضافہ
- ایچ بی ایف سی نے عوام کو سستے تعمیراتی قرضوں کی فراہمی بند کردی
- حسن اور حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
- مفت راشن اسکیم؛ عوام کی عزت نفس کا بھی خیال کیجیے
- مشفیق الرحیم، انجیلو میتھیوز کے ٹائم آؤٹ کا مذاق اڑانے لگے
- کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹی ٹی پی کا اہم دہشتگرد گرفتار
کراچی سمیت سندھ بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے سمندری طوفان سے متعلق پانچواں الرٹ جاری کردیا گیا ہے، طوفان شدید سائیکلونک اسٹروم میں تبدیل ہوگیا اور اس کا فاصلہ کراچی سے 1310 کلومیٹر رہ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ’’توکتے‘‘ آئندہ 12 سے 18 گھنٹوں کے دوران انتہائی شدت کے طوفان کی شکل اختیار کرے گا جب کہ اس کا رخ بتدریج شمال مغرب (بھارتی گجرات)کی جانب رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ہواکے کم دباؤ کا یہ سلسلہ شمالی مغرب کی طرف بڑھتا ہوا 18 مئی تک بھارتی ریاست گجرات تک پہنچ جائے گا۔ طوفان کے اثرات کے سبب ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں تیز آندھی اور شدید بارشیں متوقع ہیں، اور کراچی میں 17 سے 20 مئی کے دوران تندوتیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے، جب کہ دیہی سندھ کے اضلاع لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد، شکار پور، خیرپور، جامشورو، شہید بے نظیرآباد، جیکب آباد میں 18سے 20 مئی تک 70 سے 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے گرد آلود ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ ماہی گیر 16 سے 20 مئی تک گہرے سمندر میں جانے سے گُریز کریں۔
دوسری جانب این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنےکی ہدایت کردی ہے، اور کہا ہے کہ متعلقہ ادارے باہمی راوبط و ضروری انتظامات کو یقینی بنائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔