کورونا بھی ایک مخلوق ہے جسے جینے کا پورا حق ہے، بھارتی رہنما کی منطق

 اتوار 16 مئ 2021
اترکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ تریونیدر سنگھ روات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، فوٹو: فائل

اترکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ تریونیدر سنگھ روات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، فوٹو: فائل

نئی دہلی: حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما تریوندر سنگھ روات نے کہا ہے کہ کرہ ارض پر موجود ہر مخلوق کی طرح کورونا کو بھی جینے کا پورا حق حاصل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ اور بی جے پی رہنما تریوندرسنگھ نے کہا کہ کورونا وائرس بھی ایک جیتی جاگتی مخلوق ہے اور اسے بھی جینے کا اتنا ہی حق ہے جتنا اور کسی کو ہے۔

سابق وزیراعلیٰ اترکھنڈ کا مزید کہنا تھا کہ فلسفیانہ زاویے سے دیکھا جائے تو ہر زندہ مخلوق کو زندگی جینے کا پورا حق ہے لیکن ہم انسان اس مخلوق کو مارنے کے لیے نکل پڑے ہیں اس لیے وائرس کو بار بار اپنی شکل بدلنا پڑرہی ہے۔

بھارت میں کورونا کی تازہ لہر نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور یومیہ کیسز کی تعداد چار لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ روزانہ 4 ہزار اموات ہورہی ہیں ایسی صورت حال میں بی جے پی کے رہنما کو اپنے مضحکہ خیز بیان پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔