پی سی بی نے نئی ڈائریکٹرایچ آرسرینا آغا کی تقرری کا اعلان کردیا

اسپورٹس رپورٹر  پير 17 مئ 2021
وہ پاکستان، مڈل ایسٹ اور افریقہ میں ایچ آر کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔

وہ پاکستان، مڈل ایسٹ اور افریقہ میں ایچ آر کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔

 لاہور: پی سی بی نے نئی ڈائریکٹرایچ آرسرینا آغا کی تقرری کا اعلان کردیا۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق کرکٹ بورڈ نے پہلی خاتون ڈائریکٹر ہیومین ریسورس کا تقررکیا ہے۔ سیرینا آغا 20 مئی سے پی سی بی ہیڈ کوارٹرزر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ سیرینا آغا نے برک بیک کالج، یونیورسٹی آف لندن سے ہیومین ریسورس منیجمنٹ میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ پاکستان، مڈل ایسٹ اور افریقا میں ایچ آر کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔

وہ اس سے قبل ایک  مقامی مینوفیکچرنگ کمپنی کی گروپ ہیڈ آف ایچ آراور کینیا کی دو کمپنیوں میں بحیثیت کنسلٹنٹ کام کرچکی ہیں۔سیرینا آغا مجموعی طور پر15 سال سے زائد کا تجربہ رکھتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔