فضل الرحمان کا کندھا ہر انتشار کیلئے حاضر ہوتا ہے فواد چوہدری

شہباز شریف اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کی بجائے پہلے اپنی جماعت ن لیگ کو اکٹھا کرنے پردھیان دیں، فواد چوہدری


ویب ڈیسک May 29, 2021
شہباز شریف اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کی بجائے پہلے اپنی جماعت ن لیگ کو اکٹھا کرنے پردھیان دیں، فواد چوہدری۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کشتی بھنور میں ہے اگراس سے نکلے تو فضل الرحمان کا کندھا تو ہر انتشار کیلئے حاضر ہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کی بجائے پہلے اپنی جماعت ن لیگ کو اکٹھا کرنے پردھیان دیں، ان کی کشتی بھنور میں ہے اور اگراس سے نکلے تو مولانا فضل الرحمان کا کندھا تو ہر انتشار کے لئے حاضر ہی ہے۔



وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سنجیدہ ہو تو الیکشن اصلاحات پر بات کرنے کے لئے پی ڈی ایم جیسے چوں چوں کے مربے کی بجائے پارلیمانی لیڈرز بات کریں۔

مقبول خبریں

رائے