پی ایس ایل میں کرکٹرز اور آفیشلز پر نظررکھنے کیلئے ٹریکرکا استعمال ہوگا

محمد یوسف انجم  بدھ 2 جون 2021
کوئی بھی شخص مختص کردہ علاقے سے باہر جائے گا تو سخت ایکشن ہوگا۔ فوٹو:ایکسپریس

کوئی بھی شخص مختص کردہ علاقے سے باہر جائے گا تو سخت ایکشن ہوگا۔ فوٹو:ایکسپریس

لاہور: پاکستان سپرلیگ میں شامل کرکٹرز اور تمام آفیشلز پر نظر رکھنے کے لیے ٹریکنگ ڈیوائس استعمال کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے  مطابق ابوظہبی میں موجود پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل ) کا حصہ بننے والے کرکٹرز اور تمام آفیشلز پر کڑی نظر رکھنے کے لیے  ٹریکنگ ڈیوائس کا استعمال کیا جائے گا، ٹریکنگ ڈیوائس ابوظہبی بھجوادی گئی ہے۔

لاہور اور کراچی سےخصوصی پروازوں پر جانے والے کھلاڑیوں اور دوسرے تمام متعلقہ افراد کا 7 روزہ قرنطینہ پریڈ آج مکمل ہوگیا ہے، جس کے بعد اگلےمرحلے میں ہوٹل سے باہر جانے والوں کے لیے یہ ٹریکنگ ڈیوائس ساتھ رکھنا لازمی ہوگی۔

ٹریکر کےذریعے ابوظہبی وزارت صحت اور دوسرے متعلقہ حکام ان تمام افراد ر نظر رکھ سکیں گے جو اس لیگ کی وجہ سے ابوظہبی میں مقیم ہیں، کوئی بھی شخص مختص کردہ علاقے سے باہر جائے گا تو ایک بیپ کے ذریعے  پتہ چل سکے گا کہ اس کی موومنٹ کیا رہی،  خلاف ورزی کرنے والے کےخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔